دمشق15جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک امدادی تنظیم کے لیے کام کرنے والا جنوبی افریقی صحافی شام میں اغوا ہو گیا ہے۔ گفٹ آف دا گِوَرز نامی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ شیراز محمد نامی اس فوٹو جرنلسٹ کو ترک سرحد کے قریب واقع شامی صوبے ادلب سے اغواکیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ شیراز محمد کو اس وقت اغوا کیا گیا، جب وہ دو اور افراد کے ہمراہ شام سے واپس ترکی جا رہا تھا۔ شیرازمحمدکے ساتھ اغوا کیے گئے دیگر دو افراد کو تو بعد میں رہا کر دیا گیا، مگر جنوبی افریقہ کا شہری شیراز محمد اب بھی اغواکاروں کے قبضے میں ہے۔